ہائی کورٹ نے دونوجوانوں کی پولیس حراست سے بازیابی کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دیدی

جمعہ 1 اپریل 2016 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے دونوجوانوں کی پولیس حراست سے بازیابی کیلئے ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دیدی۔ جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے انیسہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے بلاوجہ اس کے بیٹوں بلال اور سہیل کو حراست میں رکھا ہوا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹوں کو بازیابی کا حکم دیا جائے۔

ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ دونوں نوجوان پولیس حراست میں نہیں ہیں، ان کی تلاش کے لئے مزید مہلت دی جائے ۔ فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :