ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو بہنیں جاں بحق ،بھائی شدید زخمی

ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا

جمعہ 1 اپریل 2016 22:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور کے نواحی علاقے نواب ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو بہنیں جاں بحق ہو گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواب ٹاؤن کی رہائشی بہنیں 22سالہ ماریہ اور 23سالہ سائرہ اپنے بھائی قاسم کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں کہ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ موٹر سائیکل سوار بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔

واقعے کے بعد زخمی لڑکے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اورگاڑی کے مالک کے نام کاپتہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کر د ی ہے۔

متعلقہ عنوان :