ڈیجیٹل لائبریریز کے قیام کے لئے کینٹین کمیٹی کا قیام
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے پنجاب بھرکی تمام پبلک اور تعلیمی اداروں کی لائبریریوں کا ڈیٹا طلب کر لیا صوبائی وزیر نے مختلف اداروں کو لائبریریز کے بارے میں مفصل رپورٹ جمع کرانے کے لئے دس روز کی مہلت دے دی
جمعہ 1 اپریل 2016 22:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے پنجاب بھرکی تمام پبلک اور تعلیمی اداروں کی لائبریریوں کا ڈیٹا طلب کر لیا، اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام کے لئے کمپیوٹر لیبز کے حامل اداروں کا تعین کرنا ہے،صوبائی وزیر نے محکمہ سکولز ایجوکیشن ،ہائر ایجوکیشن ،لوکل گورنمنٹ ،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور محکمہ آرکائیوزاینڈ لائبریریز کو اس بارے میں مفصل رپورٹ جمع کرانے کے لئے دس روز کی مہلت دی ہے ، ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے لئے کینٹینٹ کمیٹی اورامپلی منٹیشن کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے ۔
اس امر کا اظہار انہوں نے یہاں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین ،ڈاکٹر محمد رمضان ، ڈی جی سپورٹس اور محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران کے علاوہ برٹش کونسل کے نمائندے محمد علی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکمے اپنی رپورٹس میں لائبریریوں سے استفادہ کرنے والے لوگوں کی تعداد کا بھی ذکر کریں ۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے معاہدے کی روشنی میں برٹش کونسل پنجاب میں ڈیجیٹل لائبریری کے قیام کے حوالے سے ہماری معاونت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب لائبریریوں کو کلاس کنٹنگ کے ذریعے برطانیہ اور دیگر ملکوں کے تعلیمی اداروں سے ملایا جائے گا اور اس عمل میں برٹش کونسل ہماری مدد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موبائل لائبریریز کے قیام اور تعلیمی اداروں میں پہلے سے موجود لائبریریوں میں ہاٹ سپاٹس کے ذریعے کمپیوٹر پر دستیاب کتب کے مطالعے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔یہ ہاٹ سپاٹس بالخصوص ان شہروں میں جہاں پی ایچ اے کے زیر انتظام پارکس موجود ہیں میں فراہم کئے جائیں گے ۔صوبائی وزیرتعلیم نے بتایا کہ پنجاب بھر میں مختلف شہروں میں موجود سپورٹس کمپلیکسز میں آنے والے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو مطالعے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ہر سپورٹس کمپلیکس میں ایک جدید طرز کی لائبریری قائم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایسی 13 لائبریریاں اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔اس منصوبے پر 36 کروڑ 39 لاکھ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام صوبے میں 50 پبلک لائبریریاں قائم ہیں ۔ ان لائبریریوں کو ڈیجیٹل لائبریریوں میں بدلنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.