انسانی تاریخ میں ہمیشہ تعلیم یافتہ قومیں ہی حاکم رہی ہیں، افضل حسین تارڑ

جمعہ 1 اپریل 2016 21:53

پنڈی بھٹیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) چار ہزار سالہ تاریخ میں ہمیشہ تعلیم یافتہ قومیں حاکم رہی ہیں اور جاہل اقوام محکوم رہی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں افضل حسین تارڑ نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول چک بھٹی میں جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا افضل حسین تارڑ نے شاندار کاتکردگی پر ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا میاں افضل حسین تارڑ نے سکول میں آڈیٹوریم ہال بنانے کا مطالبہ منظور کرنے کا اعلان کیا آصف علی تارڑنے خطاب کرتے ہوئے مقتدداور موثر افراد سے اپیل کی کہ غریب زہین طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کیلئے مالی معاونت کی جائے جس پر سابق ناظم حاجی محمد طیب نے دس طلبہ کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تقریب میں چیئر مین یونین کونسل چک بھٹی میاں امان اللہ بھٹی نے بھی شرکت کی بعد میں طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے آخر پر ہیڈ ماسٹر رانا ثناء اللہ نے معززمہمانوں کا شکریہ اداکیا

متعلقہ عنوان :