خلیفہ اول سید نا صدیق اکبر کے یوم وصال،آپ وہ صحابی ہیں جن کو نبی پاک نے خود جنت کی بشارت دی۔جماعت اہلسنت کے راہنماؤں کا خطبہ جمعہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 21:14

گوجرانوالہ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء): خلیفہ اول سید نا صدیق اکبر  کے یوم وصال کی مناسبت سے اہلسنت و جماعت کی تمام مساجد میں خطبہ جمعہ کے موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے راہنماؤں علامہ پیر خالد حسن مجددی ، صاحبزدہ پیر محمد داؤد رضوی و دیگر علماء کرام نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاکﷺ کی محبت میں سید نا صدیق اکبر نے جو کردار ادا کیا انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ۔

آپ نے اپنے تمام اثاثہ کو نبی پاکﷺ پر قربان کردیا آپ کی چار پشتوں کو صحابیت ہونے کا شرف حاصل ہے ۔آپ کی صاحبزادی عائشتہ الصدیقہ  نبی پاک کے نکاح میں آئی جو اہل ایمان کی اماں جان ہیں ۔دور جہالیت میں بھی سید نا صدیق اکبر  نبی پاک کے دوست تھے اورتجارت میں شریک کار تھے۔

(جاری ہے)

آپ وہ صحابی ہیں جن کو نبی پاک نے خود جنت کی بشارت دی۔اس سے بڑھ کر اور کیا شان ہوسکتی ہے کہ آپ نبی پاک کے مزار میں موجود ہیں آپ کا تقریباََ دو سالہ دور خلافت پوری دنیا کے حکمرانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے ۔

سید نا صدیق اکبر نے ایک معمولی انسان کی طرح گھریلو اخراجات رکھے بیت المال پر بوجھ نہیں بنے بلکہ وصال سے قبل وصیت کی کہ میں نے جتنی تنخوائیں اور مرعات خلافت کے دور میں لی ہیں میری جائیداد میں سے بیچ کر اتنی رقم بیت المال میں جمع کروئی جائے۔سید نا صدیق اکبر قیامت تک آنے والی سوسائیٹیز کے لئے ایک رہنما اصول کا پیغام رکھتے ہیں۔خصوصاََ حکمرانوں کو چایئے کہ ان کے افکار سے رہنمائی لیکر حکمرانی کے آداب سیکھیں۔