عوام بی آئی ایس پی کے جعلی فارمز فروخت کرنے والے دھوکہ بازوں سے محتاط رہیں ، ادارے نے ابھی تک کوئی سروے کیا ہے اورنہ ہی کسی قسم کے سروے فارمز تقسیم کئے جارہے ہیں، رواں سال کے وسط میں بطورپائلٹ فیز15اضلاع اورقبائلی ایجنسی میں دوبارہ سروے کا آغاز کیا جائے گا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا انٹرویو

جمعہ 1 اپریل 2016 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر مملکت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ عوام کو بی آئی ایس پی کے جعلی فارمز فروخت کرنے والے دھوکہ باز عناصر سے محتاط رہنا چاہئے ،بی آئی ایس پی نے ابھی تک سروے شروع نہیں کیا ہے اورنہ ہی ادارے کی جانب سے کسی قسم کے سروے فارمز تقسیم کئے جارہے ہیں۔

جمعہ کو سرکاری نشریاتی ادارے کو اپنے ایک انٹرویو میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ رواں سال کے وسط میں بطورپائلٹ فیزملک کے15اضلاع اورقبائلی ایجنسی میں دوبارہ سروے کا آغاز کیا جائے گا،جن میں میرپورآزادکشمیر،چارسدہ،لکی مروت، ہری پورخیبرپختونخواہ،چکوال،لیہ،فیصل آباد،بہاولپور،پنجاب،جیکب آباد،سکھر،ٹھٹھہ سندھ، گلگت،قلعہ سیف اﷲ،کچھ،نصیرآبادبلوچستان اورمحمند ایجنسی فاٹا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پائلٹ فیز کی تکمیل کے بعد ملک گیر سروے کا آغاز کیا جائے گا۔پروگرام کے دوران ملک کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین کے مسائل کو بذریعہ ٹیلی فون سنا اور اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ جلد ازجلد ان شکایات کا ازالہ کیا جائے۔پروگرام کے دوران چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے ابھی تک سروے شروع نہیں کیا،سروے شماری کا عمل بلامعاوضہ مکمل کیا جائے گا اس لئے دھوکہ باز عناصر کے دھوکے میں نہ آئیں اورسروے فارمز کیلئے رقم مانگنے پر قریبی تھانہ میں دھوکہ بازوں کے خلاف رپورٹ درج کرائیں۔

بی آئی ایس پی کیس مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ کال کرنے ولوں کے مسائل کی رہنمائی کیلئے وہاں موجودتھے،شکایات بی آئی ایس پی ہاٹ لائن نمبر0800-26477پر بھی درج کرائی جاسکتی ہیں۔سال2010-11میں ہونے والے ملک گیر پاورٹی سکورکارڈ سروے کے نیجے میں بی آئی ایس پی ملک کی واحد قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری این ایس ای آرکی حامل ہے۔بی آئی ایس پی کے پاس پاکستان کے تقریباً27ملین گھرانوں کے اعدادوشمار موجود ہیں۔

یہ رجسٹری بی آئی ایس پی کو پراکسی مینز ٹیسٹ(پی ایم ٹی)کی مدد سے مستحق گھرانوں کی شناخت کرنے کے قابل بناتی ہے تاکہ0-100سکورکے درمیان گھرانوں کی مالی حیثیت کا تعین کیا جاسکے۔این ایس ای آرکے مطابق7.7ملین مستحق گھرانوں کی شناخت کی گئی ہے جو16,17کے کٹ آف اسکور پر یا اس سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔ان7.7ملین خاندانوں میں سے بی آئی اس وقت5.2ملین خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کررہاہے۔بین الاقوامی معیار کے مطابق ،آبادی کے اعدادوشمار کی مقررہ عمر تقریباً5سال ہوتی ہے، جس کے بعد اس کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے،بہترین بین الاقوامی طریقہ کار کی پیروی کرتے ہوئے،بی آئی ایس پی دوبارہ سروے کیلئے تیارہے تاکہ این ایس ای آرکو اپ ڈیٹ کیا جائے

متعلقہ عنوان :