وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں سپارکو کی کارکردگی اور منصوبوں کا جائزہ، اسحاق ڈار کی ترقیاتی پروگراموں میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی

سپارکو کی کئی عالمی تنظیموں، اداروں، سائنسی کمیٹیوں اور اقوام متحدہ کے اداروں میں مستقل رکنیت ہے ،اسکے تحت سائنسی، تکنیکی معلومات، ڈیٹا ٹریننگ ،مشترکہ کانفرنسوں کے انعقاد کیلئے ان اداروں کے تعاون سے کام کیا جاتا ہے، اجلاس کے شرکاء کو چیئرمین سپارکوکی بریفنگ

جمعہ 1 اپریل 2016 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں سپارکو کی کارکردگی اور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ کی جانب سے سپارکو کی کارکردگی کی تعریف کی گئی اور ادارے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا، اجلاس میں سپارکو کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپارکو کی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا، ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے وزیر خزانہ کو سپارکو کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کو سپارکو کی جانب سے سائنسی اور سماجی معاشی ترقی کیلئے فراہم کی جانے والی سروس اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سپارکو میجر جنرل قیصر انیس خرم نے سپارکو کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سپارکو کی کئی عالمی تنظیموں، اداروں، سائنسی کمیٹیوں اور اقوام متحدہ کے اداروں میں مستقل ممبر شپ ہے جس کے تحت سائنسی، تکنیکی معلومات، ڈیٹا ٹریننگ کی فراہمی اور مشترکہ کانفرنسوں اور انعقاد کیلئے ان اداروں کے تعاون سے کام کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں سپارکو کے مالی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سپارکو کی جانب سے فضاء اور اس کی ماحول کے حوالے سے تحقیق میں شاندار کام کرنے پر تعریف کی اور ادارے کے ترقیاتی پروگراموں میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزارت خزانہ اور ایس پی ڈی اور سپارکو کے سینئر حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔(

متعلقہ عنوان :