جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نماز جمعہ کے بعد ملکی استحکام وترقی کیلئے خصوصی دعاء کا اہتمام
دہشت گردی کے واقعات عالمی سطحی پر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، مفتی محمدنعیم
جمعہ 1 اپریل 2016 20:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاق المدارس العرابیہ پاکستان کی اپیل آج ملک بھر کی طرح کراچی میں یوم دعا منایا گیا ، مساجد میں ملکی استحکام ترقی ودہشت گردی سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں گئیں جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن کی محمدی مسجد میں بھی نماز جمع کے اجتماع کے بعد خصوصی دعاء کرائی گئی، اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ آج وطن عزیز مختلف قسم کی مشکلات میں گھرا ہوا ہے ،ملک دشمن قوتیں ایک طرف گڈھ جوڑ سے اس کے نظریاتی تشخص کو چھینا چاہتی ہیں تو دوسری جانب اسے غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردی کروائی جارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ لاہور کا افسوسناک سانحہ سمیت کئی سانحات رونماء ہوچکے ہیں اب تک دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں مائیں اپنے سپوتوں سیے محروم ہوچکی ہیں، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں انہیں مذہب سے کوئی سروکار نہیں بلکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،شامت اعمال اور قرآن وسنت سے دوری کے باعث مشکلات سے ہمیں چھٹکارا نہیں مل رہا، صحابہ اکرام اور خلفائے الراشدین کے نقش قدم پر چل کر وطن کیخلاف سازشوں میں مصروف دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ وہ خلیفہ راشد تھے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ایثار قربانی اور صبر واستقامت کا مثالی نمونہ تھے آپ رسول اﷲﷺ کے بچپن کے دوست اور ساتھی تھے مختصر عہدِ خلافت میں ایک مضبوط اور مستحکم اسلامی حکومت کی بنیادیں استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام مسائل کا حل سنت نبوی اور خلفائے راشدین کی سیرت میں موجود ہیں مگر افسوس مسلم حکمرانوں نے آج اپنے اسلاف کو پس پشت ڈال کر غیروں کا طریقوں کو رائج کردیا ہے جس سے آج پوری دنیا کے مسلم ممالک مشکلات سے دوچار اور پریشان حال ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.