حکومت سندھ نے لئیق احمد کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا

جمعہ 1 اپریل 2016 20:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) حکومت سندھ نے سیکرٹریٹ گروپ کے 20 کے افسر لئیق احمد کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جمعہ کو نوٹی فیکشن جاری کیا گیا۔ روشن علی شیخ سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ نے دیگر افسران کے کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جن کے مطابق سیکرٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ہیلتھ ڈویلپمنٹ عمران عطاء سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی عبدالرحیم سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں عمران عطاء کی جگہ سیکرٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ہیلتھ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ معدنیات و معدنی ترقی پرویز احمد سیہڑ کو 2سے 6اپریل تک میلبورن آسٹریلیا میں ہونے والی ایک ورکشاپ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :