ڈی سی کی صدارت میں اہم اجلاس ، عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 1 اپریل 2016 20:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) ڈی سی کی صدارت میں اہم اجلاس ، عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جیکب آباد میں ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر سانون شیخ، اے ایس پی تصور اقبال، مختیار کار جیکب آباد غلام عباس سدھایو، مختیار کار ٹھل ابوبکر سدھایو، مختیار کار گڑہی خیرو عبدالمالک کھوسو، سول سرجن ڈاکٹر شبیر شیخ، تعلقہ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد علی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیکب آباد ضلع میں عطائی ڈاکٹروں ،غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کاروائی کی جائے گی ، رابطہ کرنے پر ڈی ایچ او ڈاکٹر سانون شیخ نے بتایا کہ جیکب آباد میں 150قانونی میڈیکل اسٹورز اور 142رجسٹرڈ ڈاکٹرز ہیں جبکہ 167عطائی ڈاکٹرز اور کئی غیر قانونی میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز موجود ہیں جن کو شوکاز جاری کیا ہے اگر انہوں نے اپنا غیر قانونی کام بند نہیں کیا تو ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :