کراچی میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کیلیے محکمہ صحت نے پلان تیار کر لیا

ہیٹ اسٹروک کے دوران رش کی جگہوں، بازاروں اور شاہراہوں پر کیمپ لگائے جائیں گے،ڈاکٹرشکور عباسی

جمعہ 1 اپریل 2016 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) کراچی میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے نمٹنے کیلیے محکمہ صحت نے پلان تیار کر لیاہے ۔ ہیٹ اسٹروک کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹرشکور عباسی نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک کے دوران رش کی جگہوں، بازاروں اور شاہراہوں پر کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ ہیٹ اسٹروک کے دوران محکمہ صحت نے کے الیکٹرک کوخصوصی انتظات کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس ہلاکتوں کی وجوہات میں سے لوڈشیڈنگ بھی تھی، اس بار کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہیٹ اسٹروک کے مریض بڑے اسپتالوں میں لائے گئے تھے ۔محکمہ صحت نے ہیٹ اسٹروک کی صورت میں مختلف علاقوں میں موجود سرکاری اسپتالوں میں انتظامات کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں ملیر، کورنگی، لیاقت آباد، اورنگی اور لیاری کیسرکاری اسپتالوں میں انتظامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :