اٹلی اور پاکستان کے مابین سرمایہ کاری،چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن 3 اپریل کو اٹلی روانہ ہوں گی

جمعہ 1 اپریل 2016 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن اٹلی اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت، کاروباری مواقعوں اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میں توسیع اور فروغ کے لئے وفاقی حکومت کے وفد کے ہمراہ 3 اپریل کو اٹلی روانہ ہو رہی ہیں۔ وفد کی قیادت بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح الدین اسماعیل کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ اپنے دورہ اٹلی میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مجموعی ماحول و مواقع کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ اٹالین فارن ٹریڈ ایجنسی، نیشنل کنفیڈریشن آف اٹالین انڈسٹریز، وزارت اکنامک ڈولپمنٹ اٹلی اور اٹلی کے دیگر تجارتی و کاروباری اداروں میں وفاقی حکومت کے وفد کے ساتھ ہونے والے اجلاسوں اور مذاکرات میں شریک ہوں گی۔ چیئر پرسن ایس بی آئی ناہید میمن سندھ صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات، رعایات، پرکشش ترغیبات، پالیسیوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :