اقلیتی رہنماء کی بلدیاتی اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کیلئے درخواست پر سماعت ،سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 1 اپریل 2016 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے اقلیتی رہنماء کی بلدیاتی اقلیتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل رضوان ذکاء گل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اقلیتی نمائندوں کی نامزد گی طریقہ کار اپنایا گیا ہے ،حکومت کی جانب سے نامزد کئے جانیوالے اراکین عوامی احساسات کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔

جمہوری نظام حکومت میں ہر کسی اپنے نمائندے ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو اقلیتوں اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کیلئے قانون سازی کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کے معاملے پر عدالت عالیہ پہلے ہی فیصلہ جاری کرچکی ہے۔جس پر فاضل عدالت نے سرکاری وکیل کو عدالتی فیصلے کی نقل عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :