سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

جمعہ 1 اپریل 2016 20:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراﷲ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان اور ملکی قوانین کے تحت ایک ہی جرم کے تحت دوہری سزائیں نہیں دی جا سکتیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد کرنے سے قبل وزارت داخلہ ہر کیس کا از سر نو جائزہ لے اور اپنی سفارشات مرتب کر کے عدلیہ کو آگاہ کرئے مگر عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔جیلوں میں بند چھ ہزار سے زائد قیدی گذشتہ اٹھارہ سال سے اپنی سزاوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں مگر انکی سزاوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے وہ عمر قید کی اضافی سزا بھی بھگت رہے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق طویل عرصے سے سزائے موت کے منتظر جیلوں میں بند قیدیوں کی سزاوں کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :