سی ڈی اے کی جانب سے نئے سیکٹرC-15 میں ترقیاتی کام کا آغاز
پہلے مرحلے میں 382 ملین روپے کی لاگت آئے گی
جمعہ 1 اپریل 2016 20:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے نئے سیکٹرC-15 میں ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیکٹر C-15 کی ڈیویلپمنٹ کے پہلے مرحلے میں 382 ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کے تحت سیکٹر C-15 میں میجر روڈز اور سیکٹر کی سروس روڈزکی تعمیر ڈرینج سسٹم بچھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیکٹرC-15 کی تمام میجر روڈز کے ساتھ ساتھ کلورٹس کی تعمیر اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے۔
جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکٹرC-15 کے ترقیاتی کاموں سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد ،ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سیکٹرز ڈیویلپمنٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ سیکٹر C-15 کا باقاعدہ کنٹریکٹ ایوارڈ ہو جانے کے بعد کنٹریکٹر نے تمام ہیوی مشینری کو موبلائز کر دیا ہے اور آج سے ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
C-15 کے 7 بڑے روڈز کی تعمیر کی جا رہی ہے جبکہ پورے سیکٹر میں ڈرینج سسٹم بھی پہلے مرحلے ہی میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹریکٹ کے مطابق روڈز اور ڈرینج سسٹم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیکٹر میں پروٹیکشن کا کام بھی مکمل کیا جائے گا جس میں 7 کلورٹس کی تعمیربھی شامل ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ سیکٹر کی ڈیویلپمنٹ کا پہلا مرحلہ ایک سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ سیکٹرC-15 کو نہ صرف مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے بلکہ دوسرے مرحلے کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کر لی جائے تاکہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے فوری بعد اگلے مرحلے پر کام کا آغاز ممکن ہو سکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے فنانس ونگ کو ہدایت کی کہ سیکٹر C-15 کے لیے مختص کئے جانے والے فنڈز کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں معیار کو اہمیت دی جائے اور اسٹیٹ آف دی آرٹ شہری سہولیات کو فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا کہ محلِ وقوع کے اعتبار سے سیکٹر C-15 مارگلہ کے سر سبز و شاداب پہاڑ کی حسین وادی میں واقع ہے اس لیے اس کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیراتی کام کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی موئثر حکمت عملی بنائی جائے۔ انہوں نے تمام شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطے کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے موئثر طریقے سے کام کریں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارک انکلیو کے پہلے مرحلے میں پلاٹوں کا قبضہ دینے اور پارک انکلیوII- کی شاندار کامیابی کے بعد سی ڈی اے نے گذشتہ کئی سالوں سے التواء کے شکار سیکٹر آئی15- کے فلیٹوں کے الاٹیوں کو متبادل پلاٹ دینے کے لیے تمام ترقیاتی مکمل کر لی ہے اور 14 اپریل کو نادرا کے تیار کردہ سافٹ ویئر سے سیکٹر آئی15- کے پلاٹوں کی شفاف قرعہ اندازی کی جا رہی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا کہ سی ڈی اے نے رواں مالی سال کو اسلام آباد میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سال قرار دیا تھااور اسی وجہ سے پرانے اور نئے سیکٹروں کی ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں کئی اہم اور میگا پراجیکٹس کی ترقیاتی سر گرمیاں عروج پر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
-
رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
-
نادرا نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت 23سے کم کرکے 15دن کردی
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ ،جاری پیش رفت کا جائزہ لیا
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.