سی ڈی اے نے کھوکھوں کا معاملہ پھر لٹکا دیا

جمعہ 1 اپریل 2016 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے کھوکھوں کا معاملہ پھر لٹکا دیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف مینوسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے 2 ماہ قبل اسلام آباد میں موجود 485 کھوکھوں کے حوالے سے سمری بورڈ کو بھجوائی گئی تھی تاہم جمعہ کے روز بورڈ نے کھوکھوں کے حوالے سے بورڈ میں پیش کئے گئے ایجنڈے میں ڈائریکٹر ڈی ایم اے شہباز طاہر ندیم کے ہدایات جاری کیں کہ تمام مسمار اور تعمیر کھوکھوں کی مکمل لسٹ فراہم کی جائے اور سیکورٹی اداروں سے اس حوالے سے کلیریفکیشن لیٹر لیا جائے کہ تمام کھوکھوں سیکورٹی رسک سے پاک ہیں۔

ذرائع کے مطابق کھوکھوں کے معاملہ کو ایک بار پھر لٹکا دیا گیا ہے جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے 319 مسمار کھوکھوں کی دوبارہ ازخود تعمیر بھی کر لی گئی ہے جبکہ سی ڈی اے دوبارہ آپریشن کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سی ڈی اے کی جانب سے کھوکھوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں 319 کھوکھوں کو مسمار کر دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں قومی اسمبلی کی سفارشات اور دباوٴ پر اس آپریشن کو روک دیا گیا تھا جس کے بعد ڈی ای اے کی جانب سے بورڈ کو سمری پیش کی گئی تھی کہ ان تمام کھوکھوں کو مستقل کر دیا جائے جس میں اس حوالے سے مزید کہا گیا تھا کہ اس بار تمام کھوکھوں کے ڈیزائن سی ڈی اے مقرر کرے گا جس کے تحت کھوکھوں کی مد میں غیر قانونی تجاوزات کو روکا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :