مسلم لیگ ن کی قیادت کی را کے ایجنٹ کے معاملے میں خاموشی شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے،عابد حسین صدیقی

جمعہ 1 اپریل 2016 20:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی را کے ایجنٹ کے معاملے میں خاموشی شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے بھارتی ایجنٹ کے اعترافی بیان کے بعد بھی اُس کے خلاف پاکستانی قوانین کے مطابق مقدمات کا اندراج نہ ہونا باعث تشویش ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کہ حکومت بھارتی جاسوس کل بھوشن پادو کے معاملے میں عوام کو دھوکہ دیں گے اور اپنے بھارتی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے کوئی بیک ڈور چینل چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر میاں برادران نے اپنے کاروبار کیلئے بھارت سے کوئی ڈیل کی تو پیپلز پارٹی بھرپور احتجاج کرے گی اور حکمرانوں کو اُن کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں عالمی سطح پر بھرپور مہم چلانے کی ضرورت تھی لیکن یہ معاملہ مصلحتوں کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کل بھوشن پادیو کو بھگانے یا بھارت کے حوالے کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو پوری قوم حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائے گی۔

متعلقہ عنوان :