صوبہ بھر میں” ٹیکس ڈے“ 10 اپریل کو منایا جائیگا

جمعہ 1 اپریل 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 10 اپریل کو ٹیکس ڈے منایا جائیگاجس کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کے مطابق ٹیکس ڈے منانے کا مقصد تاجروں اور شہریوں کو ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں آگاہی دینا ہے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس ڈے کو منانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس سلسلہ میں آگاہی فراہم کریں۔(اشفاق رحمانی)