تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس :سپریم کورٹ نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے

جمعہ 1 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء ) سپریم کورٹ نے معطلی کے دوران تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، جمعہ کے روز جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار سکول ہیڈ ماسٹرعطااللہ کی جانب سے انکے وکیل شیخ ریاض الحق ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میر ے موکل کو گھوسٹ ملازمین کو سکول میں حاضری یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کے پاداش میں معطل کیا گیا ، عطاء اللہ منڈی بہاؤالدین سکول کے ہیڈماسٹر تھے ، سکول کے ملازمین کی جانب سے ان پر بے بنیاد الزمات لگائے گئے جس کی بنیاد پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ وہ انکوائری کے دوران جرم ثابت نہ ہونے پر وہ دوبارہ عہدے پر بحال ہو گئے تاہم انہیں معطلی کے دنوں کی تنخوا ہ تاحال نہیں دی گئی ، وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سیکرٹری تعلیم پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :