عارضی قیام گا ہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 20:07

اوکاڑہ ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء): عارضی قیام گا ہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر دو مقدمات درج کر لیے گئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق غلام سرور سکنہ فتح نور ٹاؤن نے اپنا مکان کرایہ پر دیا اشرف عرف اچھی سکنہ صابری کالونی نے اپنا مکان خرم شہزاد کو کرایہ پر دیا مالکان نے اس بابت پولیس کواطلاع نہ کی جس پر پولیس نے غلام سرور کو گرفتار کرلیا اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔