محکمہ ہائی وے کی غفلت ،20کروڑ سے پیرمحل رجانہ روڈ سڑک کی ناقص تعمیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 20:07

پیرمحل( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم اپریل۔2016ء):ناقص پلاننگ ، محکمہ ہائی وے کی عدم توجہی 20کروڑ روپے سے پیرمحل رجانہ روڈ سڑک کی ناقص تعمیر ،ناقص پلاننگ روڈز کے نیچے سوئی گیس پائپ لائن ، واٹرسپلائی پائپ لائن سیوریج سمیت دیگر زیر زمین کیبل ہونے کے باعث سڑک کی تعمیر سے پہلے کھدائی کے باعث 20کروڑکرپشن کی نذر ،، شہریوں اور منتخب نمائندوں کا احتجاج ،،سڑک کی تعمیر میں کچھ خامیاں تھی درست کروادی اووسیئر ہائی وے محمد خالد تفصیل کے مطابق ایم این اے گرانٹ سے مین رجانہ روڈ پیرمحل یوکے گارڈن تک ریلوے پھاٹک تک 20کروڑروپے سے ڈبل سڑک کی تعمیر شروع ہے سڑک کے درمیان اور دائیں بائیں طرف سوئی گیس پائپ لائن ، واٹرسپلائی پائپ لائن سیوریج ، پی ٹی سی ایل کیبل موجودہے جس میں ابھی ساڑھے 32کروڑ روپے سے میٹھے پانی کے پائپ کی کھدائی کے دوران شہر بھر کی سڑکیں گلیاں کھدائی کرکے تباہ کردی گئی جس مین روڈ کے ساتھ ساتھ رہنے والے مکینوں کو پانی سپلائی کے کنکشن اور سوئی گیس کے کنکشن سمیت زیر زمین سیوریج کے لیے دوبارہ مین روڈ کو کھودنا پڑے گاعلاوہ ازیں سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال اور مجوزہ قواعد کے برعکس روڑی اور پتھر اور میٹریل کا استعمال کم کیاجارہا ہے کارپٹ میٹریل کی بجائے عام مشینوں کے ذریعے بجری ڈال کر عام لیبر کے ذریعے سڑک کی تعمیر کرکے 20کروڑ روپے کی خطیر رقم کرپشن کی نذر کیے جارہے ہیں شہریوں اور نومنتخب کونسلروں نے سڑک میں ناقص میٹریل کے خلا ف احتجاج کیا تو اووسیئر ہائی وے محمد خالد کاکہنا ہے سڑک کی تعمیر 30جون تک مکمل کرلیں گے سڑک کی تعمیر میں جو خامیاں بتائی گئی ہے اس کی عوامی نمائندوں نے نشاندہی کی ہے جس کو درست کردیاجائے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور متعلقہ مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ 20کروڑروپے سے سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کو روکتے ہوئے جلد سے جلد روڈز کی تعمیر عوامی نمائندوں کی نگرانی میں مکمل کروائی جائے۔