پی آئی اے نے حج کرایوں کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 1 اپریل 2016 19:52

پی آئی اے نے حج کرایوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔یکم اپریل2016ء ) پی آئی اے نے حج کرایوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے رواں سال کیلئے حج کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت پر عازمین حج سے کوئی منافع نہیں لیا جائے گا۔ کراچی، کوئٹہ سکھر سے جانے والے عازمین حج 86 ہزار روپے ادا کرینگے۔ جبکہ اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ سے جانیوالے عازمین حج 95 ہزار روپے ادا کرینگے۔ حج پروازوں کا آغاز 14 اگست سے ہوگا۔ پی آئی اے حج پروازوں کیلیے 3 بوائنگ 777 طیارے استعمال کریگی۔

متعلقہ عنوان :