نارووا ل‘مردہ جانور کا گوشت فروخت کرتے قصائی رنگے ہاتھوں گرفتار‘ مقدمہ درج

جمعہ 1 اپریل 2016 19:45

نارووا ل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) مردہ جانور کا گوشت فروخت کرتے قصائی رنگے ہاتھوں گرفتار،پولیس نے مضر صحت گوشت قبضہ میں لے لیا مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارووال کے نواحی گاؤں دھبلی والہ میں رزاق نامی قصاب نے مردہ مادہ جانور زبح کر کے بیچنا شروع کر دیاپتہ چلنے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور انہوں نے احتجاج شروع کر دیا،پولیس تھانہ صدر اطلاع ہوتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مضر صحت گوشت قبضہ میں لے لیا اور قصائی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سلاٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے گردونواح میں مردہ اور مادہ جانورں کے گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں،،ویٹرنری آفیسرنے تھانہ صدر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے قبضہ میں لیا گیا گوشت چیک کیا ہے اور گوشت مادہ جانور کا ہونے کے ساتھ انتہائی مضرصحت ہے اور اس سے بدبو آ رہی ہے انہوں نے کہا کہ قصاب کے خلاف قانونی کارووائی ہو رہی ہے اور ہم متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف بھی انکوائری کریں گے اور زمہ داروں کیخلاف سخت محکمانہ کارووائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :