ملتان پولیس نے دو تاجروں کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا،سی پی او کا پولیس ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

جمعہ 1 اپریل 2016 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) ملتان پولیس نے دو تاجروں کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔دونوں تاجروں کے اندھے قتل میں ایک ہی ملزمان ملوث نکلے۔ اندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزمان کوگرفتار کرنے پر سی پی او ملتان نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقدی انعامات دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بہاوالدین زکریا نے ایس پی گلگشت کی زیرنگرانی 14جنوری کو زکریا ٹاؤن میں تاجر لیاقت علی اور 14فروری دورانہ لنگانہ میں تاجر عمیر کو قتل کرنے والے نامعلوم افراد کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ۔

دونوں تاجروں کے اندھے قتل میں ایک ہی ملزمان بتائے جارہے ہیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔دوسری طرف سی پی او ملتان نے تاجروں کے اندھے قتل کا سراغ لگانے پرپولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد و نقدا نعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :