سکھر، خورشید شاہ کی سویٹ ہوم میں یتیم بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت ، اپوزیشن لیڈر نے ایک بچے کو کیک کاٹتے وقت گود میں اٹھا لیا، بچوں کا خوشی کا اظہار

جمعہ 1 اپریل 2016 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھرسویٹ ہوم میں یتیم بچوں کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی،تقریب کے دوران اپوزیشن لیڈر نے ایک بچے کو کیک کاٹتے وقت گود میں اٹھا لیا، تقریب میں شریک بچوں نے خوشی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان بیت المال کے زیر انتظام سکھر میں چلنے والے سوئیٹ ہوم میں کچھ یتیم بچوں کی سالگرہ کے موقع پرخوشی میں ایک تقریب کا انعقا دکیاگیا جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بھی خصوصی طور پر شر کت کی ، بچوں نے ہیپی برتھڈے کا گیت گنگنایا اور تالیں بجا ئیں خورشیدشاہ بچوں میں اس حد تک گھل مل گئے کہ کیک کا ٹتے ہو ئے ایک بچے کوگود میں اٹھالیا بچوں کی جانب سے سویٹہوم کی جانب سے ان کی سالگرہ کو یاد کرنے اور اس پر تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا گیا جبکہ تقریب کے دیگر شرکاء نے یتیم بچوں کی سالگرہ تقریب میں شرکت پرخوشی کا اظہار کیا ۔