ڈاکٹر ممتاز احمد کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء)ایگزیکٹو ڈائریکٹر اقبال ادارہ برائے تحقیق و مقالہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ممتاز احمد کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ صدر جامعہ جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی امامت میں ادا کی گئی جس میں ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی ، نائب صدر اکیڈمکس ڈاکٹر بشیر سمیت یونیورسٹی کے دیگر اعلی، عہدیداران ، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ممتاز احمد دو روز قبل 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی لیے دعا کی کہ ا ﷲ تعالیٰ ان کے خاندا ن اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ دریں اثنا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیمیل کیمپس میں بھی ڈاکٹر ممتاز احمد کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔ 4 ؍ اپریل بروز پیر ڈاکٹر ممتاز احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس فیصل مسجد کیمپس کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔