آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار کی ملاقات، پاک فوج کے دفاعی بجٹ سمیت نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی اور تعمیر نو کے امورپر تبادلہ خیال، وزیرخزانہ اسحاق دار کی آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 19:23

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار کی ملاقات، پاک ..

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اپریل۔2016ء) :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے ملاقات کی۔ جس میں آئندہ مالی سال کیلئے پاک فوج کے بجٹ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آئندہ مالی سال میں دفاعی بجٹ کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کو یقین دلایا کہ پاک فوج کے جتنی بھی ضروریات ہوں وہ مکمل طور پر پوری کی جائیں گی پاک فوج ملک میں دہشگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رکھا ہوا ہے اس مد میں تمام اخراجات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی اور تعمیر نو کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔