چڑیا گھر کو بہتر بنانے کے اقدامات،کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس منعقد دیواریں بلند کر نے کا فیصلہ

تاریخی اہمیت کا چڑیا گھر ہے،سہولتیں بہتربنانے کی ضرورت ہے ، آصف حیدر شاہ کی ہدایت

جمعہ 1 اپریل 2016 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کی صدارت میں ان کے دفتر میں کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے حکومت کی قا ئم کر دہ ایڈ وائزری کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ کراچی چٹریا گھر کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز پر مشتمل منصوبہ کا جائزہ لیا گیا ۔ یہ منصوبہ گذشتہ اجلاس میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر قائم کی جانے والی سب کمیٹی نے تیار کیا ہے۔

منصوبہ میں کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ہیں ۔ جس کے تحت چڑیا گھر میں مختلف ترقیاتی کام کئے جائیں گے اور اقدامات کیے جائیں گے تاکہ چڑیا گھر کو ضروری سہولتوں کے ساتھ بہتر بنانے کی کو ششوں میں مدد ملے۔ جانوروں کو خاموش اور پرسکون ماحول ملے ان کے پنجرے بہتر ہوں اور شہریوں کوبہتر سہولتیں ملیں اورانھیں اچھا ماحول میسر آئے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ۔

(جاری ہے)

II ، روبینہ آصف سینئر ڈائریکڑ سی ایس آر بلدیہ عظمیٰ کراچی رضا عباس ، پروفیسر ظہیر خان، ڈائریکڑ چڑیا گھر،اور دیگر نے شر کت کی۔ اجلاس میں منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر ایک تاریخی اہمیت کی اہم تفریح گاہ ہے اسے خوبصورت جدید اور ایک اچھی تفریح گاہ بنانے کے لئے اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر کی بہتری کے لئے فوری نوعیت اور طویل المدت نوعیت کے کام کئے جائیں گے۔

اجلاس نے کمیٹی کی تیار کر دہ تجاویز کاتفصیلی جائزہ لیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ منصوبہ کے لئے فنڈ کے سلسلہ میں حکومت سندھ سے رجوع کیا جا ئے گا۔ منصوبہ جاری مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔اجلاس نے منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے پانچ رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جو منصوبہ بہتری کے تقاضوں کے مطابق شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔

کمیٹی میں ڈائریکڑ چڑیا گھر،، جامعہ کراچی زولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ظہیر خان،محکمہ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ بھی شامل ہوں گے جبکہ سینئر ڈائریکٹر سی ایس آر بلدیہ عظمیٰ رضا عباس رضوای منصوبہ کے پروجیکٹ ڈائریکڑ ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجروں کو بہتر بنایا جائے گا۔ کمیٹی نے منصوبہ میں پنجروں کی بہتری ،تبدیلی اور اور انھیں خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ بنانے کے لئے تجویز شامل کی ہے۔ چڑیا گھر میں پاتھ ویز کو خوب صورت اور مختلف جگہوں کو عوام کی تفریح کے لئے پرکشش اور صاف ستھرا بنانے کے لیئے بھی کام کیا جائے گااس ضمن میں متعلقہ ماہرین کی مشاورت کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ چڑیا گھر کے اطراف دیوار کو بلند کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :