درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے‘ میاں مقصود احمد
عوام کی امیدیں دم توڑنے لگیں،مایوسی کے اندھیرے چھانے لگے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب
جمعہ 1 اپریل 2016 18:59
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،شہروں میں12سے 14اور دیہاتوں میں18سے20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حکومتی دعوے محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے کیے جاتے رہے ہیں۔
ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بحران کی وجہ سے ملک کاصنعتی شعبہ زبوں حالی کاشکار ہوچکا ہے۔لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں،ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے۔مہنگائی میں دن بدن ہوتے اضافے اور بے روزگاری نے لوگوں کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو تین برس گزرچکے ہیں مگر عوامی مشکلات میں ذرابرابر بھی کمی نہیں ہوئی۔
حکمرانوں کی غلط ترجیحات اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں اور مایوسی کے اندھیرے چھانے لگے ہیں۔حکمرانوں کی ترجیحات سے ایسامحسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں۔میاں مقصود احمد نے مزید کہاکہ درجہ حرارت مزید بڑھنے سے پہلے حکومت نے لوڈشیڈنگ پر قابونہیں پایا تو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔حکومت لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ پانے کے لئے سنجیدگی دکھائے اور سستے ذرائع ہوا،پانی اور قدرتی گیس سے بجلی پیداکی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.