Live Updates

پی ٹی آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لیہ اضافے کو مسترد کر دیا

فل فور ظالمانہ اضافے کو واپس لے ،حکومت پہلے ہی غریب عوام سے زیادہ قیمت وصول کر رہی ہے ‘ اعجاز احمد چوہدری

جمعہ 1 اپریل 2016 18:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو نے والے حا لیہ اضافے کو مسترد کر تی ہے اور مطالبہ کر تی ہے کہ فل فور ظالمانہ اضافے کو واپس لے ،حکومت پہلے ہی غریب عوام سے زیادہ قیمت وصول کر رہی ہے اور عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات قیمتیں کم ترین سطح پر ہو نے کے با وجود حکومت عوام کو اُسکے ثمرات نہیں پہنچا سکی ،حکومت پٹرولیم مصنوعات پر لگا ئے گے غنڈہ ٹیکس ختم اور 20فی لیٹرکمی کر ے ،(ن) لیگ کی حکومت نے عوا م دشمنی کی انتہا کر دی ہے ،حکومت کی نا اہلی اور لو ٹ مار کی سزا غریب عوا م کو مل رہی ہے ،یوٹلیٹی بلوں اور مہنگا ئی نے عا م آدمی کا کچومر نکال دیا ہے ،لوڈشیڈنگ پہلے سے کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ،لوڈشیڈنگ ختم کر نے کے دعویدار وں کے منہ پر طمانچہ ہے ،غریب عوا م 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کا غریب عوا م کو ریلیف اور اُن کے مسائل حل نہ کر نا سیاسی دہشتگردی کے مترادف ہے ،چور لیگ کی نام نہادڈار ٹیکس سکیم بھی بری طرح نا کا م ہو چکی ہے ،جس کی وجہ سے عوام پر ٹیکسوں کی بارش کر کے خون چوسا جا رہا ہے ،ملک میں کرپشن اور لو ٹ ما ر عروج پر ہے ،حکومت داخلی اور خارجی محاذپر مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے ،غیر ملکی قرض لینے کا وولڈ ریکارڈ قا ئم کر چکے ہیں اور ملک و قو م کو عالمی مالیا تی اداروں کے پا س گروی رکھ دیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا کہ کے پی کے میں بہتر طرز حکمرانی کا کر یڈ ٹ عمران خان اور مثالی صوبائی حکومت کو جا تا ہے جو دن رات عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور صوبے کی عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کررہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات