فوزیہ وقار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

جمعہ 1 اپریل 2016 18:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء)خواتین کے صوبائی کمیشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے متعدد عملی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ فوزیہ وقار نے صوبائی کمیشن کے دائرہ کار،اقدامات،صنفی مساوات رپورٹ،وویمن ہیلپ لائن،ریسرچ اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ہائی کمشنر نے پنجاب حکومت کے تعلیم،ٹیکنالوجی،خواتین اور دیگر شعبوں کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔