(ن) لیگ غر بت نہیں غر یب مکاؤ منصوبہ پر کام کر رہی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر ڈرؤن حملہ ہے‘ چوہدری محمد سرور

حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “پروگرام ملک کو ”مسائلستان“ بنا رہا ہے،ملکی خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے‘ ورکرز کنونشن سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 18:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ غر بت نہیں غر یب مکاؤ منصوبہ پر کام کر رہی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریبوں پر ڈرؤن حملہ ہے، حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “پروگرام ملک کو ”مسائلستان“ بنا رہا ہے،ملکی خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے،پنجاب کے حکومتی منصوبوں میں کر پشن کے قصے عام ہو چکے ہیں مگرحکمران کر پشن کر نیوالوں کو خود پکڑ رہے اور نہ ہی نیب کو ایسے لوگوں کو پکڑ نے کی اجازت دے رہے ہیں بلکہ انکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

وہ تحر یک انصاف کے ور کرز کونشن اور پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ابھی گرمی آئی نہیں اور بجلی کے شاٹ فال میں اضافے سے عوام کو گھنٹوں لووڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پر رہا ہے، لوگوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ،حکومت بجلی کا بحران حل کر نے میں بالکل سنجیدہ نہیں بلکہ حکمرانوں کی ساری توجہ اپنے اقتدابچانے پر ہے ، جب بھی (ن) لیگ اقتدار میں آتی ہے تو کسان ،مزدوراور چھوٹا تاجر رُل کررہ جا تا ہے ،حکمرانوں کی تباہی بربادی کا سبب عوام دشمن ترجحات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بدامنی، بے انصاف اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے ان پر قابو پانے کے لئے تعلیم، روزگار، معاشی انصاف اور بنیادی ضروریات کو مہیا کرنا بہت ضروری ہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان مسائل کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے موجودہ دور حکومت میں ان مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے‘ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں وہ پیپلز پارٹی کی طرح ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے، حکمران ہٹ دھرمی چھوڑ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، عوامی مسائل، حکمرانوں نے عوام کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے حکمران ذاتی مصروفیات کو ملکی و قومی مسائل پر ترجیح دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :