وفاقی وزیر زاہد حامد سے یورپی یونین کے سفیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

یورپی یونین خطے میں نظم و نسق کا مثالی ماڈل ہے، وفاقی وزیر پاکستان اور یورپی یونین نظم و نسق کے معاملے پر ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں اور تعلقات مزید مستحکم بنا سکتے ہیں زاہد حامد

جمعہ 1 اپریل 2016 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہاہے کہ یورپی یونین خطے میں نظم و نسق کا مثالی ماڈل ہے، پاکستان اور یورپی یونین نظم و نسق کے معاملے پر ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں اور تعلقات مزید مستحکم بنا سکتے ہیں وفاقی وزیر زاہد حامد سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوائس کاشن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد یورپی یونین تعاون کے وزیر قونصلر سربراہ برناٹیڈ فرانکوائس، سیکنڈ سیکرٹری انجی بورگ زورن ، سیاسی و تجارتی سربراہ قونصلر جوہن سورنسن اور قونصلر پولیٹکل آفیئر گائیڈو بلانسینی شامل تھے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ یورپی یونین خطے میں نظم و نسق کا مثالی ماڈل ہے، پاکستان اور یورپی یونین نظم و نسق کے معاملے پر ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں اور تعلقات مزید مستحکم بنا سکتے ہیں۔ وفد نے نظم و نسق کے شعبے میں اپنے تعاون کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے پاکستان میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کیلئے موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہا ۔فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :