حکومت آئندہ مالی سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی، فرح منظور

جمعہ 1 اپریل 2016 18:45

لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظور نے کہاہے کہ حکومت آئندہ مالی سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی،پنجاب کا تعلیمی بجٹ دیگر صوبوں سے زیادہ ہو گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروگرام ”پڑھا لکھاپنجاب“کامیابی سے جاری ہے اس میں بھی مزید بہتری لائی جائے گی،سرکاری سکولوں کی تعمیر و مرمت ، پینے کے صاف اور لیٹرین جیسی بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جاری ہے ،اپوزیشن تعلیمی اداروں اور بچوں کے مستقبل کو سیاست کی نظر نہ کریں،انہوں نے مزید کہا پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی اور سستی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ،محکمہ صحت نے سرکاری ادویات چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کردیا ہے جو کرپٹ افسران غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ان کو سرکاری نوکری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ،ینگ ڈاکٹرز کو بھی چاہیے کہ وہ آئے روز کی ہڑتالوں سے عوم شہریوں کو پریشان نہ کریں ،انہوں نے مزید کہا تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، پنجاب حکومت 6 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کو فری تعلیم مہیا کررہی ہے ،سرکاری سکولوں کی کارگردگی پہلے کی نسبت اب مزید بہتر ہو رہی ہے، ٹاپ پوزیشن ہولڈر میں سرکاری سکولوں کے بچے سر فہرست ہیں ،سرکاری سکولوں کے ٹیچرز کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :