عدالتی مفروروں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کیاجائے، اشتہاریوں کے شناختی کارڈز اورپاسپورٹس بلاک کردیئے جائیں،غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار گرفتار کیے جائیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اپریل 2016 18:36

عدالتی مفروروں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کیاجائے، اشتہاریوں کے شناختی کارڈز ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل۔2016ء) :وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤں کا حکم دیتے ہوئےنادرا کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی مفروروں کا ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کیاجائے، اشتہاریوں کے شناختی کارڈز اورپاسپورٹس بلاک کردیئے جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ آج اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام ایف آئی اے ، سیکرٹری داخلہ ، نیکٹا کے کو آرڈنیٹر احسان غنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وزارت داخلہ کو پولیس اور عدالتی مفرور کے بارے میں تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ آن لائن پاسپورٹ کے اجراء بارے بھی بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد میں پولیس مفروروں کی کل تعداد 5245 ہیں جبکہ عدالتی مفرور کی تعداد4507 ہے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے فوری طور پر گرفتاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے مقدمات میں بھرپور پیروی کرے وزارت داخلہ نے ڈی چوک پر تمام انفراسٹرکچر مسمار کرنے کا حکم دیا نادرا کی مدد سے اشتہاریوں کی ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کیلئے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے پریڈلین کو سیاسی مقاصد کیلئے استعما ل کیا جاتا ہے ڈی چوک اسٹرکچرز کی ایسی تعمیر نو کی جائے کہ دوبارہ کوئی احتجاجی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرسکے۔