فرانس نے سعودی عرب کے خصوصی پاسپورٹس رکھنے والوں کو فرانسیسی ویزاسے مستثنیٰ قراردیدیا

جمعہ 1 اپریل 2016 18:09

فرانس نے سعودی عرب کے خصوصی پاسپورٹس رکھنے والوں کو فرانسیسی ویزاسے ..

ریاض۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) فرانس نے سعودی عرب کے خصوصی پاسپورٹس رکھنے والوں کو فرانسیسی ویزاسے مستثنیٰ قراردیدیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سعود ی ذرائع ابلاغ نے ریاض میں فرانسیسی سفارتخانہ کے حوالہ سے بتایا کہ یکم اپریل سے مختصر قیام کے لئے فرانس جانے والے سعودی عرب کے ایسے شہریوں کوشینجین ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کے پاس سعودی عرب کے جاری کردہ خصوصی پاسپورٹس ہوں گے۔ تاہم شینجین ویزا پر دوسرے ممالک میں جانے والے سعودی شہریوں کو اس متعلقہ ملک کے سفارتخانہ میں ویزے کے لئے درخواست دینا ہوگی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے خصوصی پاسپورٹس سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :