جیکب آباد میں مصطفی کمال کی تصاویروں کے پوسٹر آویزاں کر دئے گئے

جمعہ 1 اپریل 2016 18:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) جیکب آباد میں مصطفی کمال کی تصاویروں کے پوسٹر آویزاں کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفی کمال کراچی ،حیدرآباد ،میر پور خاص کے بعد جیکب آباد پہنچ گئے ہیں متحدہ قومی موومنٹ زون جیکب آباد کے سابق رہنماء ظہیر احمد جکھرانی نے ایم کیو ایم سے مستعفی ہوکر مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اعلان کے بعد انہوں نے جیکب آبا دشہر کے مختلف اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر مصطفی کمال کی تصاویروں کے پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں جن پوسٹرز پر’’ امید کی کرن ‘‘لکھا ہوا ہے اور اس کے نیچے مصطفی کمال کی تصویر ہے ۔

(جاری ہے)

پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ظہیر احمد جکھرانی نے صحافیوں کوبتایا کہ مصطفی کمال کی پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال ہمارے لیے ایک امید کی کرن ہیں اور ہم مصطفی کمال اور ان کی ٹیم کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :