جیکٹ آباد ٗ تین سال قبل اغوا ہونے والے بچے کی عدم بازیابی کے خلاف والد کا احتجاج

جمعہ 1 اپریل 2016 18:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) تین سال قبل اغوا ہونے والے بچے کی عدم بازیابی کے خلاف والد کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد میں کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ محمد اسماعیل کھوسو سے تین سال قبل اغوا ہونے والے 12سالہ حافظ قرآن الطاف حسین کھوسو کی عدم بازیابی کے خلاف مغوی بچے کے والد حبیب اﷲ کھوسو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی اس موقع پر صحافیوں کے سامنے شکایت کرتے ہوئے مغوی کے والد نے بتایا کہ ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھر نے اے سیکشن کے ایس ایچ او کو ملزم گرفتار کر کے میرے بیٹے کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کیا مگر ایس ایچ او نے ایف آئی آر میں نامزد اسحاق کھوسو کو گرفتار کرنے کے بعد رشوت کے عیوض آزاد کر دیا ہے متاثر نے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :