پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں دوافرادکے قتل میں ملوث دو نوجوانوں کوگرفتارکرلیا

گرفتارملزمان کا 100سے زائد وارداتوں کاانکشاف

جمعہ 1 اپریل 2016 18:02

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں دوافرادکے قتل میں ملوث دو نوجوانوں کوگرفتارکرلیا ٗگرفتارملزمان نے 100سے زائد وارداتوں کاانکشاف کیاہے۔

(جاری ہے)

ایس پی گلگشت محمدآصف نے بتایاکہ بہاؤالدین زکریاکے علاقے میں کریانہ سٹورکے مالک لیاقت علی کو دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔جبکہ درانہ لنگانہ کے قریب محمدعمیرکوبھی موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔پولیس آفیسران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی پار ٹی نے ڈا کو نعمان اور محمداجمل کوگرفتارکرلیا۔دونوں نے دوران تفتیش قتل اور 100 سے زائد ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :