عرفان صدیقی کی اے پی این ایس کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے مرکزی عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 1 اپریل 2016 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے مرکزی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اے پی این ایس کے نو منتخب صدر سرمد علی، سینئر نائب صدر رمیزہ مجید نظامی، نائب صدر ممتاز اے طاہر، سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی، جوائنٹ سیکریٹری ایس ایم منیر جیلانی اور فنانس سیکریٹری سید علی حسن نقوی کے نام الگ الگ خطوط میں عرفان صدیقی نے ان عہدیداروں اور مجلس عاملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اے پی این ایس اعلیٰ پیشہ ورانہ تنظیم ہے جس نے صحافت کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان عہدیداروں کی قیادت میں نئے دور کے تقاضوں کے مطابق صحافتی اخلاقیات اور اقدار کو مزید فروغ ملے گا اور ہمارے اخبارات و جرائد ملکی سلامتی اور امن و استحکام میں اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :