پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری،7ملزمان گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 17:45

سرگودھا۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے شبیر سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب47بوتل، ناصر الیاس سکنہ مریم ٹاوٴن سے شراب19بوتل، تھانہ ساہیوال پولیس نے غلام رضا سکنہ کوٹلی وطنی سے کلاشنکوف معہ2گولیاں، بندوق12بور معہ2کارتوس، تھانہ پھلروان پولیس نے محمد الطاف سکنہ سالم سے رائفل7ایم ایم معہ30گولیاں، غلام عباس سکنہ سالم سے رائفل444بور معہ110گولیاں، ثقلین سکنہ سدہووال سے رائفل7ایم ایم معہ3گولیاں، تھانہ سیٹلائٹ ٹاوٴن عبدالخالق سکنہ چک41شمالی سے بندوق12بور معہ5کارتوس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :