پولیس کا شرپسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن،10مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 17:45

سرگودھا۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) ضلعی پولیس کا مختلف علاقوں میں افغان آبادیوں اور دیگر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سرچ آپریشن جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوصدر /ڈی ایس پی غلام عباس کی سربراہی میں اور ایس ایچ اوجھا ل چکیاں، ایس ایچ اوصدر معہ نفری ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے ملکرموضع اوتیاں علاقہ تھانہ جھال چکیاں میں ملک سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

دوران سرچ آپریشن 10مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے محمد رمضان سکنہ اوتیاں سے بندوق12بور برآمد ہوئی، قاری غلام عباس اور قاری امجد علی سکنائے اوتیاں کے خلاف لاؤڈ سپیکر اونچی آواز میں استعمال کرنے پرالگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :