ہائی کورٹ نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم دیدیا

ڈبل پنشن کے بقایا جات کی ایک سال میں ادائیگی کے طریقہ کار پربھی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی گئی

جمعہ 1 اپریل 2016 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈبل پنشن کے بقایا جات کی ایک سال میں ادائیگی کے طریقہ کار پربھی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی ۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید منصورہ علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی ایک ہی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں ڈبل پنشنرز کی رقم ادا نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ اور صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت کو بتایا کہ27 بزرگ فوت ہوچکے ہیں ، 1سال میں مزید جان کی بازی ہار جائیں گے ۔ پنجاب حکومت کی غفلت کے باعث بزرگ پنشنرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ احمد حسن بقایا جات کی ادائیگی کا طریقہ کار طے کر رہے ہیں ۔ فاضل عدالت نیبزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کے بقایا جات ایک سال میں ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈبل پنشن کے بقایا جات کی ایک سال میں ادائیگی کے طریقہ کار پربھی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :