سانحہ گلشن اقبال پارک کے چھ روز بعد بھی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی

عینی شاہدین کی مدد سے تیار خاکہ نادرا کو بھجوایا گیا تھا تاہم مبینہ خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نادرا میں بھی موجود نہیں

جمعہ 1 اپریل 2016 17:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) سانحہ گلشن اقبال پارک کے چھ روز بعد بھی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی ، مبینہ خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نادرا میں بھی موجود نہیں ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پولیس کو منصوبہ سازوں اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں مل سکے ہیں۔

(جاری ہے)

حساس اداروں نے دھماکے میں مرنے والے مبینہ خودکش دہشتگرد کے جسمانی اعضا ء لیبارٹری معائنے اور شناخت کیلئے بھجوائے تھے تاکہ اس کی شناخت کو ممکن بنایا جا سکے لیکن تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہعینی شاہدین کی مدد سے دہشت گرد کا تیار کیا گیا خاکہ بھی پولیس نے نادرا کو بھجوایا تھاتاہم نادرا کے پاس بھی اس مرنے والے دہشتگرد کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ، اس صورتحال سے سانحے میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی راہ مزید مشکل ہوگئی ہے۔ ،پولیس نے جائے حادثہ سے تمام شواہد جمع کرکے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں،تاہم تفتیشی عمل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔