آئی جی سندھ کی جانب سے شہری کے لیے ایک لاکھ روپئے نقد انعام کا اعلان

جمعہ 1 اپریل 2016 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گن شاٹ سے زخمی ہونیوالے اے ایس آئی شکیل کو بروقت طبی امداد کے لیئے پرائیوٹ اسپتال لیکر جانیوالے شہری کو ایک لاکھ روپئے نقد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے قیمتی جان کے تحفظ کے ضمن میں شہری کے کردار اسکی بہادری اور حاضر دماغی کو سراہتے ہوئے بذات خود نقد انعام اور تعریفی سند دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :