ہر بچے کو بنیادی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی آئینہ ذمہ داری ہے،وزیر مملکت طارق فضل چوہدری

جمعہ 1 اپریل 2016 17:19

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ہر بچے کو بنیادی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی آئینہ ذمہ داری ہے۔ جمعہ کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایف جی ماڈل سکول ایف سیون ون میں سکولوں سے باہر بچوں کی انرولمنٹ مہم کا افتتاح کیا۔

مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکول جانے کی عمر کے سکولوں سے باہر بچوں کے داخلے کے لئے مہم ملک کے کونے کونے تک چلنی چاہئے۔ وفاقی دارالحکومت میں تعلیم کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود 12 ہزار بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ہر بچے کو بنیادی تعلیم فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر ہر بچے کو سکولوں میں لائیں گے اور حکومت ایسے بچوں کو خصوصی امدادی پیکیج دے گی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر بچوں کو سکولوں میں لانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :