سیشن اور سول ججز کا ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

جمعہ 1 اپریل 2016 17:16

جھنگ۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مجتبیٰ بلوچ اور سول جج محمد شہباز حجازی نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران ایک قیدی کو ذاتی مچلکہ پرفی الفوررہا کرنے کا حکم صادر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ شیخ محمد افضل جاویدہمراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو حق نواز اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل جاوید رشید بھی تھے۔انہوں نے نو عمر وارڈ اورمختلف بارکوں کے علاوہ جیل ہسپتال اورکچن اسیران کا دورہ کیااورکچن میں قیدیوں کیلئے تیار ہونے والے کھانے کو چیک کیا۔فاضل جج صاحبان نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات فراہم کر یں اور قیدیوں کی صحت و علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :