پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی جاری،22ملزمان گرفتار

جمعہ 1 اپریل 2016 17:13

سرگودھا۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے عنصر سکنہ گلشن اقبال سے ہیروئن1070گرام، وسیم سکنہ طارق آباد سے ہیروئن310گرام، محمد عمیر سکنہ ہری پورہ سے ہیروئن315گرام، عبدالطیف سکنہ ملتان سے شراب10بوتل، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے وسیم اکرم سکنہ چک2شمالی سے ہیروئن515گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے افتخار احمد سکنہ چک102جنوبی سے ہیروئن737گرام، سلیم علی سکنہ آسیانوالہ سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ صدر پولیس نے عرفان سکنہ چک104جنوبی سے چرس556گرام، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے محمد اعجاز سکنہ کٹھہ سگھرال سے چرس150گرام، محمد اسلم سکنہ بنگلہ حسین شاہ سے بندوق12بور معہ17کارتوس، تھانہ سلانوالی پولیس نے عصمت اللہ سکنہ چک143شمالی سے رائفل8ایم ایم معہ5گولیاں، احمد بخش سکنہ چک144/145شمالی سے بندوق12بور ، محمد نذیر سکنہ چک143شمالی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے محمد نواز سکنہ لقمان سے بندوق12بور معہ12کارتوس، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کاشف مسیح سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب8بوتل، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مظہر سکنہ چک52شمالی سے بندوق12بور معہ2کارتوس، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے علی سکنہ کوٹ کالا سے پسٹل30بور معہ3گولیاں ، لال سکنہ کوٹ کالا سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، طالب حسین سکنہ گھلاپور سے پسٹل30بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے شاہد سکنہ برقی ریحان سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، ممتاز حسین سکنہ رہن وال سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے منظور احمد سکنہ مالی کالونی بھلوال سے پسٹل30بور معہ2گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :