وہاڑی،بھٹہ مزدوروں کامطالبات کے حق میں ڈی سی ا وآفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ ودھرنا

جمعہ 1 اپریل 2016 17:08

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء)بھٹہ مزدوروں کا ڈسٹرکٹ لیبر آ فیسر اور بھٹہ ٹھیکیداروں کے خلاف ڈی سی او آ فس کے باہر گھنٹوں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا بھی دیا لیبر آ فیسر کے خلاف شدید نعرے بازی فوری تبادلے کا مطالبہ مزدوروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع بھر کے بھٹوں کا دورہ کرنے کا مطالبہ تفصیل کیمطابق ڈسٹرکٹ لیبر آ فیسر کے ناروا رویے اور بھٹہ مالکان اور ٹھیکیداروں سے پوری اجرت نہ دلوانے کے خلاف بھٹہ مزدوروں اور خواتین نے ڈی سی او آفس کے مرکزی گیٹ کے سامنے گھنٹوں احتجاجی دھرنا دیا اورنعرے بازی بھی کی اس موقع پر بھٹہ مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں بھٹہ مزدور کی اجرت فی ہزار اینٹ 962روپے مقرر کی گئی تھی مگر اس پر عملدرآ مد کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ لیبر آ فیسر کاشف عزیز مکمل طور پر ناکام ہیں اور بھٹہ مالکان سے ساز باز ہیں جبکہ ٹھیکیداروں کی جانب سے بھی ہمیں بلیک میل کروایا جا رہا ہے اس موقع پر ضلعی صدر بھٹہ مزدور محمد اکمل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ لیبر آ فیسر اپنی تنخواہ مزدوروں کے نام پر لیتا ہے مگر کام بھٹہ مالکان کے کرتا ہے جس کے باعث بھٹہ مزدور کم اجرت لینے پر مجبور ہے ضلعی صدر کے مطابق بھٹوں پر مزدوروں کو فی ہزار اینٹ کی مزدوری 550روپے سے 700روپے دی جارہی ہے جو ہمارا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے انہوں نے بتایا کہ نوٹفیکیشن کے مطابق مزدوروں کی اجرت 962روپے مقرر کی گئی ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ لیبر آ فیسر کو تحریری درخواستیں بھی دی گئیں مگر ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے اور کہا کہ میرے اختیار میں نہیں مکمل اجرت دلوانا مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شہروں کی جانب ضلع وہاڑی میں بھی ہنگامی بنیادوں پر بذریعہ ہیلی کاپٹر دورہ کیا جائے اوربھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کئے جائیں اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے بعد ازاں مظاہرین نے ڈی سی او آ فس کے مرکزی گیٹ پر دھرنا بھی دیا اور گھنٹوں ملتان روڑ پر بیٹھے رہے۔