کروڑ لعل عیسن اور کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندگرفتار
کوٹ پنڈی داس کا علاقہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا گڑھ بتایا جاتا ہے ‘ذرائع
جمعہ 1 اپریل 2016 17:08
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے افغان باشندوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا اطلاعات کے مطابق پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کا کوٹ پنڈی داس، قلعہ ستار شاہ اور دیگر علاقوں میں 3 روز سے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا جس میں اب تک 32 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں سے 3 مطلوب دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔ کوٹ پنڈی داس کا علاقہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا گڑھ بتایا جاتا ہے ۔ لیہ پولیس نے کروڑ لعل عیسن اور کوٹ سلطان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 8 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔(جاری ہے)
تھانہ کروڑ لعل عیسن میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق گرفتار افغان کا تعلق صوبہ خوست سے ہے جو لیہ کے جنگل میں پناہ لیے ہوئے تھے ۔ ملزموں کے قبضے سے جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔ دریا خان کے علاقہ پنج گرائیں اور دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ضلع بہاولپور میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 افراد کو حراست میں لیا ۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے 14 اشتہاری ملزم بھی شامل ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.